مسلم لیگ میں بیانیے کی جنگ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز لاہور میں ہوتے ہوئےاہم اجلاس سے غائب

مسلم لیگ میں بیانیے کی جنگ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز لاہور میں ہوتے ہوئےاہم ...
مسلم لیگ میں بیانیے کی جنگ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز لاہور میں ہوتے ہوئےاہم اجلاس سے غائب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) میں بیانیے کی  جنگ شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ لاہور میں منعقد بہاولپور ڈویژن کے پارٹی اجلاس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف غیر حاضر رہے جبکہ دونوں رہنما لاہور میں ہی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ بہاولپور ڈویژن کا اجلاس ہوا، اجلاس اڑھائی گھنٹے جاری رہا۔ تاہم ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہونے کے باوجود شہباز شریف اور حمزہ شہباز اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔ دونوں اہم رہنماؤں کے اجلاس میں شریک نہ ہونے چہ میگوئیاں کا سلسلہ بھی جارہا اور اراکین اسمبلی ایک دوسرے سے وجہ پوچھتے رہے۔اجلاس سے قائد مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف نے ورچوئل خطاب کیا،اجلاس میں مریم نواز، رانا ثناللہ، خرم دستگیر، رانا تنویر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

دنیا نیوز کے مطابق  شہباز شریف اور حمزہ شہباز مسلسل 2 پارٹی اجلاسوں سے غائب رہے۔

مزید :

قومی -