الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا
الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ثبوت اور جواب طلب کر لیا۔وفاقی وزرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر الیکشن کمیشن میں سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفراقبال ملک کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا۔ نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرا الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت دیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر سینیٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن نے اپوزیشن سے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -