6 سالہ بچی سے زیادتی کے انعام یافتہ مفرور مجرم کی لاش ریلوے ٹریک سے مل گئی، لاش کی شناخت کیسے ہوئی؟
حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تلنگانہ میں چھ سالہ بچی سے زیادتی کے انعام یافتہ فرار مجرم کی لاش ضلع ورنگل کے ریلوے سٹیشن گھانا پور کے قریب ریلوے ٹریک سے مل گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 9 ستمبر کو سعید آباد کے علاقے سنگارنی کالونی میں 30 سالہ راجو نے چھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی وجہ سے پولیس نے اس کو پکڑنے میں مدد دینے والے کیلئے 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کردیا۔
تلنگانہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل مہیندر ریڈی نے آج اپنے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ مفرور ملزم نے ٹرین کے آگے کود کر اپنی جان دے دی۔ لاش کی شناخت اس کے جسم پر بنے ٹیٹوز سے کی گئی ہے۔