پاکستان ، روس اور چین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

پاکستان ، روس اور چین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
پاکستان ، روس اور چین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

  

دوشنبے(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تاجکستان میں روس، چین اور، پاکستان کے وزرائےخارجہ اور ایران کے نائب وزیر کی  ملاقات ہوئی ہے۔

دوران ملاقات افغانستان کی ابھرتی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال ہوا۔ شرکاء نے افغانستان اورمجموعی طور پر خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔وزراء نے افغانستان میں قومی مفاہمت اور اجتماعیت کی حامل حکومت کی ضرورت پر زور دیا گیا جو ملک کی تمام نسلی وسیاسی قوتوں کے مفادات کو مدنظر رکھے۔ دوران ملاقات افغانستان کی موجودہ صورتحال اور لاحق خطرات، خاص طور پر دہشت گردی کے پھیلاؤ اور منشیات کی ترسیل سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔

اس سے قبل شاہ محمود قریشی سے روسی ہم منصب سرگئی لاروف نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع ، عوامی روابط بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان، خطے میں امن و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے، افغانستان میں انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

قومی -