بیوی سے جھگڑے کے بعد سنگدل شخص نے اپنی 2 سالہ بیٹی کو واشنگ مشین میں ڈال دیا

بیوی سے جھگڑے کے بعد سنگدل شخص نے اپنی 2 سالہ بیٹی کو واشنگ مشین میں ڈال دیا
بیوی سے جھگڑے کے بعد سنگدل شخص نے اپنی 2 سالہ بیٹی کو واشنگ مشین میں ڈال دیا

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنی دو سالہ بیٹی کو واشنگ مشین میں ڈال دیا۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے مائیکل کی اپنی  بیوی سے لڑائی ہوئی جس پر اس نے غصے میں آکر اپنی دو سالہ بیٹی کو واشنگ مشین میں ڈال کر اس کا بٹن دبادیا۔ خوش قسمتی سے بچی کی ماں نے فوری طور پر واشنگ مشین بند کرکے بیٹی کو باہر نکال لیا۔

پولیس کے مطابق بچی کو زیادہ چوٹیں تو نہیں آئیں تاہم وہ ابھی تک ہسپتال میں داخل ہے۔ پولیس نے سنگدل باپ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -جرم و انصاف -