جنوبی کوریا میں عورت پر تشدد کرنے والا پولیس افسر گرفتار 

جنوبی کوریا میں عورت پر تشدد کرنے والا پولیس افسر گرفتار 
جنوبی کوریا میں عورت پر تشدد کرنے والا پولیس افسر گرفتار 

  

سیول (رضا شاہ) دارالحکومت سیول میں ایک شہری نے پولیس کو فون کر کے اطلاع دی کہ اس نے دیکھا ہے کہ ایک مرد عورت پر گاڑی میں تشدد کر رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس وقوعہ پر پہنچی اور مرد اور عورت کو مزید تفتیش کے لیے پولیس سٹیشن لے کر آگئی۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مرد پولیس کا حاضر سروس انسپکٹر ہے اور دونوں کا آپس میں دوستی کا رشتہ ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی میں بیٹھی ہوئے عورت نے مرد کے موبائل فون میں ایک عورت کی تصویر کو دیکھا اور پوچھا کہ یہ عورت کون ہے اوراسی بات پر جب بحث مباحثہ شروع ہوا تو مرد نے غصے میں آکر عورت پر تشدد شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق ابتدا میں ملزم نے تفتیش سے انکار کر دیا تھا۔ عورت نے بھی پولیس کو کہا ہے کہ وہ مرد کو سزا نہیں دلوانا چاہتی تاہم پولیس تفتیش کے ذریعے اس بات کی تحقیق کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کہ پولیس افسرکسی دوسرے شخص پر تشدد میں بھی شامل ہے یا نہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -