ملک میں امن و استحکام کیلئے نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرنا ہوگا: احسن کامرے

ملک میں امن و استحکام کیلئے نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرنا ہوگا: احسن ...
ملک میں امن و استحکام کیلئے نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرنا ہوگا: احسن کامرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) یوتھ موبلائزر و سربراہ اپرچونیٹی کلب احسن کامرے نے کہا کہ پاکستان کی 64فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ مگرپارلیمان سمیت فیصلہ ساز اداروں اور کمیٹیوں میں نوجوانوں کی موثر نمائندگی موجود نہیں ہے،نوجوانوں پر مشتمل اتنی بڑی آبادی ایک ہی وقت میں فائدہ مند بھی ہے اور نقصاندہ بھی، اگر نوجوان نسل کی تربیت نہ کی گئی،ا نہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہ کیا گیا اور حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ درست سمت اور مواقع نہ ہونے کی وجہ سے خطرہ ہے کہ نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہوجائے گی لہٰذاحکومت اور پالیسی ساز اداروں کو نوجوانوں کی شمولیت کے ذریعے بہتر پالیسیاں بنا کر اور ان پر عملدرآمد کرکے نوجوان نسل کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا، اس سے ملک میں امن و استحکام آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر دورئہ اسلام آباد میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نمائندہ اپرچونیٹی کلب ارسلان حسن صدیقی کے ہمراہ وزیراعظم قومی یوتھ کونسل کے میڈیا ونگ کی فوکل پرسن طیبہ نثار خان، سینئر مرکزی نائب صدر انصاف یوتھ فیڈریشن محمد عارف رند، صدر نیشنل یوتھ اسمبلی پنجاب ذوہیب خان، صدر میپس محمد عمر کے ساتھ ملاقات کی اور سب نے نوجوان نسل کی آواز کو مضبوط بنانے ، تربیت کا کام جاری رکھنے اور ارباب اختیار کو اپنی بہترین سفارشات دینے کا عزم کیا۔