پی ڈی ایم نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

پی ڈی ایم نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
پی ڈی ایم نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا ہے۔

پی ڈی ایم کے ترجمان اور جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ حکومت نے پٹرول میں پانچ روپے فی لیٹر اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا ہے، تین ماہ میں پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 15 روپے اضافے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا جو عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا، کہاں ہے وہ ریلیف اور وعدہ؟ ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -