نماز جنازہ پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق، 16 زخمی، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

نماز جنازہ پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق، 16 زخمی، انتہائی افسوسناک خبر آگئی
نماز جنازہ پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق، 16 زخمی، انتہائی افسوسناک خبر آگئی
سورس: Twitter

  

لوئر دیر (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی علاقے طور منگ درہ میں جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نمازِ جنازہ کے دوران دو فریقوں میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ واقعے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق جاں بحق افراد میں مسلم لیگ ن کے رہنما  ملک جہانزیب کا بیٹا بھی شامل ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق متحارب گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -