پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے  لیے بری خبر آگئی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے  لیے بری خبر آگئی
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے  لیے بری خبر آگئی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ ٹیم کے آل راؤنڈر ٹام بلنڈل انجری کے سبب پاکستان کے خلاف سیریز سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق ٹام بلنڈل  لیفٹ سڑین کا شکار ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ٹام بلنڈل کی جگہ ڈیرل مچل کو نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کل (جمعہ کو) پاکستا ن کے خلاف پہلا ون ڈے میچ کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں ون ڈے میچر راولپنڈی جبکہ پانچ ٹی 20 میچ لاہور میں کھیلیں جائیں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے۔

مزید :

کھیل -