کیا اب آپ اس طرح کی جمع تفریق کرسکتے ہیں؟ مرتضیٰ وہاب کے سوال پر اسد عمر کا دلچسپ جواب

کیا اب آپ اس طرح کی جمع تفریق کرسکتے ہیں؟ مرتضیٰ وہاب کے سوال پر اسد عمر کا ...
کیا اب آپ اس طرح کی جمع تفریق کرسکتے ہیں؟ مرتضیٰ وہاب کے سوال پر اسد عمر کا دلچسپ جواب
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ایک بار پھر جمع تفریق کرکے وضاحت پیش کردی۔

ٹوئٹر پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اسد عمر کا پرانا ٹویٹ نکالا جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے دور میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات پر 52 فیصد ٹیکس لیا جا رہا ہے۔انہوں نے اسد عمر سے سوال کیا کہ کیا اب بھی آپ ایسی ہی جمع تفریق کرسکتے ہیں۔مرتضیٰ وہاب کے اس سوال کے جواب میں اسد عمر نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا ’حاضر جناب‘ اور اس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حساب پیش کردیا۔

اسد عمر کے مطابق اس وقت پٹرولیم لیوی پانچ روپے 62 پیسے اور سیلز ٹیکس 11 روپے 76 پیسے وصول کیا جا رہا ہے۔ مجموعی طور پر ایک لٹر پٹرول پر 17 روپے 38 پیسے ٹیکس لیا جا رہا ہے۔ پٹرول کی بنیادی قیمت 105 روپے 92 پیسے ہے، اس میں ٹیکس جمع کردیں تو یہ 123 روپے 30 پیسے بن جاتا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت مسلم لیگ ن کے دور سے تین گنا کم ٹیکس لے رہی ہے۔ ن لیگ پٹرول پر 52 فیصد ٹیکس وصول کر رہی تھی لیکن پی ٹی آئی کے دور میں ٹیکس کی شرح 16.40 فیصد ہے۔

مزید :

قومی -بزنس -