پی سی بی اور محمد حفیظ کے درمیان معاملات طے پا گئے 

پی سی بی اور محمد حفیظ کے درمیان معاملات طے پا گئے 
پی سی بی اور محمد حفیظ کے درمیان معاملات طے پا گئے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹر محمد حفیظ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ۔محمد حفیظ نے معاف کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اشارہ دیا ہے کہ اب وہ شاید ہی کوئی دھواں دھار پریس کانفرنس کریں۔ محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے پیغام دیا جس میں لکھا ہے کہ لوگوں کو معاف کرو ،تاکہ شاید اللہ تمہیں معاف کردے۔

جیونیوز کے مطابق آل راو¿نڈر محمد حفیظ اور پی سی بی حکام کے درمیان معاملات سلجھ گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اب تک میڈیا میں کوئی بیان نہیں دیا۔واضح رہے کہ محمد حفیظ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران کے رویے سے نالاں تھے ، پی سی بی نے محمد حفیظ کو کیریبین پریمیئرلیگ (سی پی ایل) کے لیے این او سی 18 ستمبر تک جاری کیا تھا لیکن پھر اچانک 12 ستمبر کو وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کی۔

مزید :

کھیل -