سعودی شہزادہ عبدالکریم بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے

سعودی شہزادہ عبدالکریم بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے
سعودی شہزادہ عبدالکریم بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی شہزادہ عبدالکریم بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے۔ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں شہزادہ عبدالکریم بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی خبر دی گئی۔

 شہزادہ عبدالکریم بن سعود کی نمازجنازہ آج بعد نماز مغرب مسجدالحرام میں ادا کی گئی۔سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ عبدالکریم سعودی عرب کے دوسرے فرمانروا شاہ سعود بن عبدالعزیز کے 49 ویں بیٹے تھے۔

مزید :

عرب دنیا -