پنجاب حکومت گرانے کے (ن) لیگ کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں، عندلیب عباس

پنجاب حکومت گرانے کے (ن) لیگ کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں، عندلیب عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور  (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات  عندلیب عباس نے سنٹرل پنجاب  سیکریٹریٹ  جیل روڈ میں کسان رہنما چوہدری عبدالرؤف  تتلہ  کی پی ٹی آئی میں شمولیت اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب حکومت گرانے کے نون لیگ کے کھوکھلے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے امپورٹڈ حکمران کرپٹ ٹولے نے ہمیشہ جمہوریت کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے یہ امریکہ کے ذریعے چور دروازے سے اقتدار پر قابض ہوا  ان نام نہاد جمہوریت کے چیمپئن کا مکروہ چہرہ پوری قوم نے دیکھ لیا ہے۔ تحریک انصاف ہر محاذ پر ان کا مقابلہ کرے گی۔
  اور انشاء  اللہ انہیں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے  شکست فاش دے گی  پرویز الہی کی قیادت میں پنجاب کی حکومت دن رات عوام کی خدمت کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے  حکومت کو گرانے کے دعوے نون لیگ کا بوکھلاہٹ  کا نتیجہ ہے  عوام عمران خان کی کال کی منتظر ہے  امپورٹڈ حکمران اپنا بوریا بستر باندھ لیں  اب عوام سڑکوں پر نکلیں گے تو عوام کے سمندر کے سامنے یہ امپورٹڈ حکمران ایک منٹ بھی ٹھہر نہیں پائیں گے