سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال دیکھ کر دل دُکھی ہے،ملک عابد حسین

 سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال دیکھ کر دل دُکھی ہے،ملک عابد حسین

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں کی صورت حال دیکھ کر دل دکھ رہا ہے۔ ہمارے بزرگ، عورتیں اور شیرخوار بچے کھلے آسمان کے نیچے پڑے ہیں۔ ہزاروں افراد شہید جب کہ بے شمار افراد لاپتا ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی طرح سیاست چھوڑ کر سارا زور سیلاب زدگان کو دوبارہ ان کے گھروں میں آباد کرنے پر لگایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -