گھروں،مساجدو مدارس کی تعمیر نو کیلئے پلان بنالیا،ڈاکٹر حسن محی الدین  

 گھروں،مساجدو مدارس کی تعمیر نو کیلئے پلان بنالیا،ڈاکٹر حسن محی الدین  

  

لاہور (پ ر) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے 50 ٹرکوں پر خوراک اور خیمے چاروں صوبوں کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے روانہ کیے جا رہے ہیں، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چاروں صوبوں میں ماڈل خیمہ بستیاں قائم کر رہی ہے، پہلے مرحلہ میں راجن پور،فاضل پور اور روجھان میں ماڈل خیمہ بستیاں قائم کر دی گئی ہیں، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور منہاج ویلفیئر فاؤ نڈیشن کے ڈائریکٹر آپریشن عدنان سہیل و منہاج القرآن کے نائب ناظمین اعلیٰ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا خیمہ بستیوں میں سولر ٹیوب ویل، سولر لائٹس، تندور،پختہ فلش سسٹم، میڈیکل کیمپ، بچوں کیلئے جھولوں اور سکول کی سہولت میسر ہوگی، ابتک متاثرین سیلاب میں سیکڑوں ٹن خوراک اور اشیائے ضروریہ پہنچائی جا چکی ہیں، 8 سے 10 افراد کیلئے رہائش کی گنجائش رکھنے والے خیمے خصوصی طور پر آرڈر پر تیار کروا رہے ہیں، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ مساجد اور مدارس کی تعمیر نو میں بھی مدد کریگی، اس حوالے سے پلان مرتب کر لیا گیا ہے، خرم نواز گنڈا پور نے کہا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنی مدد آپ کے تحت ویلفیئر ایکٹیوٹیز کر رہی ہے ہمیں کسی ڈونر ایجنسی کی مدد حاصل نہیں ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین  

مزید :

صفحہ آخر -