عمران خان نے ملک اور پرویز الٰہی نے پنجاب کا بیڑہ غرق کردیا: رانا مشہود
لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا مشہود احمد نے کہاہے کہ عمران خان جیسا شخص اپنے دور حکومت میں ملک کو تباہی کے دہانے پر لے گیااور ملک کو سری لنکا بنانے کی کوشش کی گئی، عمران خان جھوٹا و مکار انسان ہے جس نے غلامی نہ منظور کا جھوٹا نعرہ لگایا،ایبسلوٹلی ناٹ کہہ کر ان کے قدموں میں بیٹھ گیا، عمران خان کا کہتا ہے کہ ٹیلی تھون سے دس ارب روپے اکٹھا کیا کہاں ہیں وہ پیسے اس کا حساب دو،اگر دس ارب اکٹھا ہوگیا تو تین کروڑ سیلاب متاثرین کے سارے مسئلے حل ہوتے ہیں،ٹیلی تھون سے پیسوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے کیونکہ یہ قوم کا پیسہ ہے،پرویزالٰہی کو لوگ جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں،پنجاب میں عنقریب (ن) لیگ کی حکومت آنے والی ہے۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا مشہود احمد نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔رانا مشہود احمد نے کہا کہ عمران خان شوکت خانم والا پیسہ اپنے اوپر لگاتے ہو،آپ رابن رافیل سے چھپ کر ملاقاتیں کرتے ہیں کے پی میں گاڑیاں لیتے ہو تم نے ملک سے غداری کی بات کی سرحدوں پر فوج کو کیا کیا کہا، عمران خان جلسوں میں نظر آرہاہے چھ ارب روپے کا خرچہ کہاں سے کیا۔ پچاس سال کا ریکارڈ مانگنے والے سیف اللہ نیازی،اسد قیصر کا بیس سالہ ریکارڈ اٹھا کر قوم کے سامنے رکھیں۔موٹر سائیکل اور سائیکلوں والے نوازشریف کا مقابلہ کرتے ہیں جو ساٹھ کی دہائی میں مرسڈیز میں گھومتے تھے۔عوام کے پیسوں پر پلنے والے کا ایک ایک پیسہ کا حساب ہوگا۔روس ایران اور چین بھی عمران خان کی وجہ سے ناراض ہیں۔فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان شہبازشریف کے اقدامات سے وائٹ لسٹ میں آ جائے گا۔ای لرن ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا پی ٹی آئی نے نام تبدیل کرکے انصاف اکیڈمی نام رکھ لیا ہم نے پہلے ای لرن سے پروگرام شروع کیا،ای ٹرانسفر ہم شروع کرکے گئے لیپ ٹاپ طلبہ کو دئیے۔
رانا مشہود