حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کا 979واں عرس شروع

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کا 979واں عرس شروع

  

لاہور(فلم رپورٹر)حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 979ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا افتتاح معاون خصوصی برائے ا وقاف پنجاب سیّدرفاقت علی گیلانی، سیکرٹری اوقاف میاں ابرار احمد اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے مزار اقدس پر چادر پوشی سے کیا۔اس موقع پرایڈمنسٹریٹر داتا دربارشاہد حمید ورک، آصف اعجاز،شیخ قیوم،منیجر شیخ جمیل، طاہر مسعود، و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ محکمہ اوقاف کے زیرانتظام تین روزہ "سبیل دودھ "کاا فتتاح  سیدرفاقت علی گیلانی معاون خصوصی برائے ا وقاف پنجاب، میاں ابرار احمد سیکرٹری اوقاف اور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف نے کیا۔اس موقع پرسیّدرفاقت علی گیلانی معاون خصوصی برائے ا وقاف  نے میڈیانمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا وضع کردہ "صوفیانہ اندازِ فکر و عمل " اپنانا وقت کا اہم تقاضا ہے، تاکہ موجودہ دور میں افتراک، انتشار، انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے مفاسد کا قلع قمع ممکن ہو سکے۔اس موقع پرخطیب داتادربارمفتی محمدرمضان سیالوی نے ملک وملت کی فلاح وبہود کے لیے خصوصی دعا کرائی۔عرس تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی۔

عرس شروع

مزید :

صفحہ آخر -