ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7003میگاواٹ تک پہنچ گیا، لوڈشیڈنگ جاری 

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7003میگاواٹ تک پہنچ گیا، لوڈشیڈنگ جاری 

  

اسلام آباد (آن لائن)ملک میں ایک بار پھر بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 3 میگاواٹ تک پہنچ گیا،بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 9سو 97 میگاواٹ ہے،جبکہ بجلی کی کل طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق پانی سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،سرکاری تھرمل پلانٹس 780ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 8 ہزار 9 سو میگا واٹ ہے،  ونڈ پاور پلانٹس 5 سو 40 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 168 ہے، بگاس پاور پلانٹس سے 42 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے،جوہری ایندھن 2 ہزار 5 سو 67 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،ملک کے مختلف علاقوں میں ہر ایک گھنٹے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

لوڈشیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -