ٹیپ انتخابات کیلئے کمپین کاآج آخری روز،بزنس مین پینل کی بڑی کامیابی

ٹیپ انتخابات کیلئے کمپین کاآج آخری روز،بزنس مین پینل کی بڑی کامیابی

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ٹیپ کے17ستمبر کو ہونے والے انتخابات کی انتخابی مہم کا آخری دن بزنس مین پینل کے سربراہ چیئرمین میاں گروپ آف کمپنیز میاں عامر سعید کا کارپوریٹ کلاس کے امیدواروں کے ساتھ سیالکوٹ،جہلم اور گوجرانوالہ کا دورہ، بزنس مین پینل کی حمایت کے اعلان کا خیر مقدم۔ سیالکوٹ میں بزنس مین پینل کا پرتپاک استقبال، جاوید اقبال چغتائی کی قیادت میں تمام ٹریول ایجنٹس کا متفقہ طور پر17ستمبر کے انتخاب میں بزنس مین پینل کی حمایت کا اعلان، جہلم میں بھی چودھری دلشاد کی قیادت میں ٹریول ایجنٹ متحد، میاں عامر سعید کی قیادت پر اعتماد کا اظہار۔ بزنس مین پینل ٹریڈ کی پہچان اور نارتھ زون کی جان ہے۔ ٹریول ٹریڈ کے مسائل سے کبھی صرف نظر نہیں کیا17ستمبر کو کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھیں گے پشاور سے ملتان اور لاہور سے جہلم تک کی ٹریول ٹریڈ نے حمایت کا اعلان کر کے بڑا حوصلہ دیا ہے مایوس نہیں کریں گے میاں عامر سعید کا سیالکوٹ اور جہلم میں خطاب۔

حمایت

مزید :

صفحہ آخر -