کین کمشنر پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

 کین کمشنر پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کین کمشنر پنجاب حسنین بہادر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کمشنر پنجاب سے جواب طلب کر لیا عدالت نے لاء  افسر کو ہدایات لے کر آئندہ سماعت پر جواب دینے کاحکم دیا غضنفر علی خاں کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ شکر گنج شوگر ملز کو 28 لاکھ مالیت کا گنا سپلائی کیا، رقم ادا نہ کرنیپر کین کمشنر کو درخواست دی،شنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، استدعاہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر کین کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نوٹس جاری 

مزید :

صفحہ آخر -