توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری،آئی جی پنجاب 4 اکتوبر کو طلب 

 توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری،آئی جی پنجاب 4 اکتوبر کو طلب 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد وحید نے توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو 4 اکتوبر کو طلب کر لیا،دوران سماعت عدالتی استفسار پر لاء افسر عدالتی حکم پرعمل درآمد کے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر عدالت نے مذکورہ بالاحکم جاری کردیا شہری محمد نواز ملک کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ پولیس افسران کو سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواستیں دیں اور شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا عدالت نے 24 دستمبر 2021 کو  آئی جی کو زیر التوا درخواست پر فیصلے کا حکم دیا عدالتی حکم کے باوجود آئی جی پنجاب نے سکیورٹی فراہم کرنے کی زیر التواء درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا، عدالت سے استدعاہے کہ حکم عدولی پر آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

طلبی 

مزید :

صفحہ آخر -