یوایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر اے جے ریڈکی دربار بہاء الدین زکریا پر حاضری

  یوایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر اے جے ریڈکی دربار بہاء الدین زکریا پر حاضری

  

ملتان(سٹی رپورٹر)یوایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر اے جے ریڈ نے  وفد کے ہمراہ گزشتہ روزبرصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا دربار حضرت غوث بہآؤالدین زکریا ملتانی پر حاضری دی۔پھول چڑھائے اور چادر پوشی کی۔اس موقع پر انہوں نے مزار کے گنبد(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

۔چار دیواری اور چھتوں پر ہونے والے نقش نگاری کا جائزہ لیا۔اور محکمہ اوقاف کی جانب سے دربار کے احاطے میں کرائے گئے کاموں کے معیار کو سراہا۔۔یوایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر اے جے ریڈ نیدربار کے احاطے میں موجود کبوتروں کا دانہ بھی ڈالا اس موقع پر محکمہ اوقاف کی جانب سے درگاہ کے نگران محمد ہارون نے یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر اے جے ریڈ سمیت وفد میں شامل دیگر افراد کو ٹوپی اور اجرک کے تحائف بھی پیش کئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -