اوورسیز پاکستانی کاقتل، ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق درخواست  پر ڈی جی نادرا سے جواب طلب

 اوورسیز پاکستانی کاقتل، ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق درخواست  پر ...

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے اوورسیز پاکستانی کو قتل کے مقدمے میں اشتہاری قرار دیکر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے اور ریڈ وارنٹ (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

جاری کرنے سے متعلق درخواست پر ڈائریکٹر جنرل نادرا سے 20 ستمبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پیٹشنر حاجراں بی بی نے کونسل سید اظہر عباس حیدر بخاری کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکا بیٹا ارشد عرف سنی مئی 2017 سے دبئی میں کاروبار کررہا ہے لیکن اسے تھانہ صدر لودھراں کی حدود میں قتل ہونے والے شہری فضل کے مقدمہ میں ملوث کرکے اشتہاری قرار دیا جاچکا اس مقدمہ میں ایک ملزم کو عمر قید، ایک ملزم بری بھی ہوچکا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -