مختلف واقعات میں افراد ابدی نیند سلا دیئے گئے، لڑکی کی لاش برآمد 

مختلف واقعات میں افراد ابدی نیند سلا دیئے گئے، لڑکی کی لاش برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میاں چنوں، خانیوال،روہیلانوالی،اڈاگل والا(نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) نواحی گاؤں 125 پندرہ ایل حوا کی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے ہاتھوں قتل جسکی شادی  ایک سال پہلے ھوئی تھی سعدیہ دختر محمد صادق کو سسرالیوں نے مبینہ طور پر مار کر قتل کردیا۔شوہر محمد شاہد ولد محمد اصغر گرفتار ورثا کا کہنا ہے سر میں لوہے کا کوئی راڈ مار کر قتل کیا گیا ھے قتل ھونے والی لڑکی کی شادی کچھ عرصہ قبل 125 پندرہ ایل (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
میں شادی ھوئی تھی جسکی عمر 19 سال کے قریب تھی مقتولہ کی ساس اور خاوند نے سرپر تیزدھارآلہ مارا۔مقتولہ کے بھائی کابیان میری بہن کوچارروزقبل بھی انہوں تشددکرکے گھرسے نکالا تھا۔مقتولہ کابھائی سسرالیوں کے تشددکے ڈرسے وہ سسرال جانا نہیں چاہتی تھی پولیس نے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال منتقل کردی۔شوہر گرفتارمقتولہ کے سرپرگہری چوٹ ہے مزید پوسٹ مارٹم کے بعد کنفرم ہوگا۔ایس ایچ او واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف جلد از جلد قانونی کاروائی عمل میں لانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ کوٹلہ سلطان شاہ کے قریب مخالفین نے پرانی رنجش پر جتوئی عدالت پیشی پر جاتے ہوئے افراد پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جانبحق ہوگیا اور ایک زخمی ہوگیا ریسکیو کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو نے لاش اور زخمی شخص کو رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال شہر سلطان منتقل کردیا لواحقین اور زخمی شخص کے مطابق انہیں پرانی زیادتی رنجش پر گولیاں ماری گئی ہے اور تھانہ شہر سلطان پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی ہے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے  جبکہ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے انہوں نے بروقت پہنچی ہے اور قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔