میاں چنوں کا رہائشی ملتان میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا 

میاں چنوں کا رہائشی ملتان میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا 

  

ملتان (وقائع نگار)میاں چنوں کا رہائشی ملتان میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا، پولیس اہلکاروں نے ملتان آنے والے شخص سے آن لائن ٹرانزیکشن (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

کے ذریعے 15 لاکھ ٹرانسفر کروا لیے، پولیس نے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق میاں چنوں کا رہائشی کار شو روم کا مالک چوہدری اظہر شریف، خانیوال کی رہائشی ایک لڑکی کے ساتھ ملتان آیا تو بہاولپور بائی پاس پر انہیں دو پولیس ملازمین نے روکا، جن میں سے ایک وردی میں تھا اور دوسرا سادہ کپڑوں میں، چیکنگ کے بہانے دو پولیس اہلکار کار میں بیٹھ گئے اور گرفتاری کا خوف دلا کر اس سے 15 لاکھ روپے آن لائن ٹرانزیکشن کرا کے گاڑی سے اتر گئے، شہری کی طرف سے پولیس کو اطلاع دے دی گئی، پولیس نے معاملہ کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -