ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن
ملتان(سپیشل رپورٹر) انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بوسن روڈ سیداں والا بائی پاس چوک،چوک بہادر پور، ہیڈ محمد والا روڈ فیض عام (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
چوک، اعوان چوک،نصراللہ چوک اور سکندری نالہ چوک کے اطراف میں تجاوزات ختم کرا کے سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔روڈ کی حدود میں بنائے گئے عارضی چھپر مسمار کردئے جبکہ مستقل تجاوزات کو از خود ختم کرنے کے لیے نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اشرف نے کی جبکہ سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اور فیلڈ سٹاف ان کے ہمراہ تھا۔