گیٹس فاؤنڈ یشن کا پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 7.5ملین ڈالر امداد کا اعلان 

گیٹس فاؤنڈ یشن کا پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 7.5ملین ڈالر امداد کا اعلان 

  

 واشنگٹن(این این آئی)بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے تقریباً 7.5 ملین ڈالر کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے۔فاؤنڈیشن نے حکومت پاکستان کی امدادی سرگرمیوں کو معاونت فراہم کرنے اپنی موجودہ (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

گرانٹس کے مصارف کو ازسر نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ کے صدر کرسٹوفر الیس سفیر پاکستان مسعود خان کو لکھے گئے خط میں ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فاؤنڈیشن پولیو پروگرام کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے چلائے جانے والے 1200 ہیلتھ کیمپوں کی بھی مدد کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ فاؤنڈیشن تین زچگی ہسپتالوں کے لیے مزید امداد بھی فراہم کرے گی تاکہ ایسے ہسپتالوں کہ جن میں بے گھر ہونے والی خواتین کی دیکھ بھال کا بوجھ زیادہ ہے وہاں زچگی سے متعلقہ سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔ سفیر پاکستان کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی سبسڈی اور کیش ٹرانسفر کی مد میں چار ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کی گئی ہے۔ کرسٹوفر الاءئس نے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر گہری ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا۔بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ کے صدر نے خط میں لکھا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب ایک قومی المیہ ہے جو کہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام، ان کے گھروں اور انکی زمینوں پر سیلاب کے تباہ کن اثرات انتہائی غم انگیز ہیں۔سفیر پاکستان مسعود خان نے مشکل اور ضرورت کی گھڑی میں پاکستانی عوام کی مدد کرنے پر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

گیٹس فاؤنڈیشن 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -