حکم عدولی پر صوبائی وزیرانصر مجید خان نیازی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

حکم عدولی پر صوبائی وزیرانصر مجید خان نیازی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

  

ملتان(خصوصی رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس سلطان تنویر احمد نے صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نیازی کو عدالت عالیہ کے حکم پر دوسری بار بھی عملدرامد نہ کرنے(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 پر توہین عدات کا نوٹس جاری کردیا ہے۔سابق ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفئیر ممتاز خان کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ۔ نے موقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ نے دسمبر 2021 میں صوبائی وزیر محنت نے بطور چئیرمین بورڈ اف ڈائریکٹر کو پیٹیشنر کے واجبات اور پنشن ایک ماہ میں اداکرنے کی ہدایت کی۔ مگر انہوں نے عملدرامد نہ کیا چنانچہ توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔اور جسٹس محمد رضاقریشی نے ایک ماہ میں پیٹیشنر کی دادرسی کرنے کی ہداہت کی مگر اس پر بھی۔ عملدرامد نہ ہوا۔چنانچہ سائیل کو دوبارہ عدالت عالیہ سے رجوع کرنا پڑا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -