بہاولپور،گندم سمگل کرنیکی کوشش ناکام،2600بوری برآمد

بہاولپور،گندم سمگل کرنیکی کوشش ناکام،2600بوری برآمد

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) ڈپٹی ڈائریکٹر خورا ک عدنان بدرنے ڈویژن بھرمیں ناکہ بندی کے دوران بہاولپورسے ملتان گندم سمگل کرنے کی کوشش میں ستلج چیک پوسٹ پرایک ٹریلر پکڑا اس میں سے670 بیگ گندم برآمدکرلیے اس طرح چشتیاں سے ملتان گندم سمگل کرنے کی کوشش میں ایک گاڑی سے490 بیگ گندم برآمد کیے راجن پور سے سندھ لے جاتے ہوئے تین(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 گاڑیاں بینظیربرج چیک پوسٹ پر پکڑلیں اوران میں سے1530 بیگ گندم برآمد کرلی اورملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں پانچ مقدمات درج کراکرملزمان کوگرفتار کرادیاہے ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک عدنان بدرنے صحافیوں کوبتایاکہ وہ گندم سمگل کرنیوالوں کیخلاف زیرٹانس پالیسی کے تحت کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں کسی کوبھی دوسرے اضلاع میں گندم اورآٹاسمگل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -