ساؤتھ ایشین آرکیالوجی ماہر کیمرون پیٹری کی جامعہ اسلامیہ آمد

ساؤتھ ایشین آرکیالوجی ماہر کیمرون پیٹری کی جامعہ اسلامیہ آمد

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)یونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ میں ساؤتھ ایشین آرکیالوجی کے سینئر ماہر پروفیسر ڈاکٹر کیمرون پیٹری نے کہا ہے کہ ہزاروں سال قدیم ہاکٹرہ تہذیب کے آثار کی دریافت کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر کیمرون پیٹری نے حال ہی میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی دعوت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آثار قدیمہ کی ماہر عفیفہ خان بھی ان کے(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 ہمراہ تھیں۔ دورے کے دوران معزز مہمانوں نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈائریکٹر کلچرل ہیرٹیج ریسرچ سنٹر، ڈاکٹر خلیل احمد،شعبہ آرکیالوجی، فیکلٹی ممبران وقار مشتاق اور معظم درانی سے تاریخ، بشریات، آثار قدیمہ، فن تعمیر، معالعہ پاکستان، سیاحت جیسے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے چولستان میں ہاکٹرہ تہذیب کے آثار کی دریافت کے لیے خصوصی مہم اور کلچرل پروجیکٹ کی ڈیجیٹیلائزیشن کابھی تفصیلی جائزہ لیااور کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے پاس حکومت کی جانب سے چولستان میں آثار قدیمہ کی کھدائی کا لائسنس موجود ہے جو وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی خصوصی کاوشوں سے حاصل کیا گیا ہے۔ معززمہمانوں نے بہاول پور کے تاریخی مقامات کا بھی دورہ کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -