ٹیوٹا ملازمین کا احتجاج25ویں روز میں داخل،دھرنا

 ٹیوٹا ملازمین کا احتجاج25ویں روز میں داخل،دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور(تحصیل رپورٹر) پنجاب حکومت کی طرف سے ٹیوٹا کے گریڈ ایک سے  انیس تک کے ملازمین کو ڈسپیرٹی الاونس نہ دینے پر صوبہ بھر کی طرح راجن پو ر۔ ڈیرہ کے ملازمین کی ہڑتال پچیسویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ ہڑتالی ملازمین سے حکومتی ارکان وممبر صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی۔ میڈیم شازیہ عابد۔ ملک ثاقب خان سمیت دیگر نے اظہار ہمددری کرتے ہوئے تمام مطالبات وزیر اعلی پنجاب تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز ہڑتالی ملازمین (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
نے صوبائی قیادت کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور سے ملاقات کرکے یاداشت پیش کیں۔ ڈائیریکٹر افس ٹیوٹا میں ہڑتالی ملازمیں سے ضلع صدر کلیم حیدر کھوسہ۔ عمر خان عادل۔ میاں مظہر فرید۔ محترمہ کشور رانا۔ سبطین حیدر جعفری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر ملازمین کے لیے الاونس کا اعلان کرئے۔ واضع رہے کہ ہڑتال کی وجہ سے امتحانات جوکہ اس ماہ میں شروع ہونے تھے ملتوئی ہوگئے ہیں۔ راجن پور۔ ڈیرہ کے اضلاع میں پرنسپل وٹیچنگ سٹا ف کی ہڑتال کی وجہ سے طلبا طالبات کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے۔۔ مورخہ 21 /اکیس ستمبر کو صوبہ بھر کے ٹیوٹا ملازمین  نے وزیر اعلی پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج۔ بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔