ڈی آئی جی سید خرم علی نے آر پی او ڈیرہ عہدے کا چارج سنبھال لیا
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) ڈی آئی جی سید خرم علی نے بطور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عہدے کا چارج سنبھال لیا پولیس لائن ڈیرہ غازیخان پہنچنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم نے آر پی او کا پرتپاک استقبال کیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
نے سلامی پیش کی آر پی او نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا ئے پولیس کی بلندی درجات کے لیے دعا کی بعد ازاں آر پی او سیدخرم علی کی زیر صدارت ریجن پولیس آفس میں ہیڈ آف برانچز و آفس سٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں آرپی او نے تمام برانچز کی ورکنگ کا جائزہ لیا ایس پی آر آئی بی محمدربنواز نے آر پی او کو ریجن بھر کے کرائم کی صورت حال پر بریفنگ دی آر پی او سید خرم علی نے ریجن کی کرائم کی صورت حا ل کا جائزہ لیتے ہوئے چاروں اضلاع سے تین ماہ سے زیادہ عرصہ سے زیر تفتیش کیسز کی تفصیلات طلب کر لیں اس موقع پر آر پی اوسیدخرم علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور خوش اخلاقی سے سرانجام دیں عوام الناس میں آپ کی ذمہ داریاں نمایاں ہونی چاہیں آپ فیلڈ میں ہوں یا دفتروں میں جو سائلین اپنے مسائل آپ کے پاس لے کر آئیں تو ان کی عزت نفس کا خاص خیال رکھتے ہوئے ان کی فوری دادرسی کی جائے۔اپنے رویوں اور اخلاقیات سے لوگوں کو متاثر کریں جس سے محکمے کا وقاربلند ہوگا ناانصافی،بدعنوانی اورکرپشن کسی صورت برداشت نہیں ہے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے گا آر پی او سید خرم علی کا کہنا تھا کہ چاروں اضلاع کا دورے کرکے پولیس کی کارکردگی اور کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا عوام کو قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی کوہر صورت یقینی بنایا جائے۔