اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے مسائل تیزی سے حل ہوتے ہیں،عامر ڈوگر

اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے مسائل تیزی سے حل ہوتے ہیں،عامر ڈوگر

  

 ملتان(نیوزرپورٹر)سابق وفاقی وزیر تحریک انصاف ملک عامر ڈوگر،ضلعی صدر تحریک انصاف چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے چیئرمین اینٹی کوائیکری ضلع ملتان عامر انور قریشی کے ہیلتھ آفس میں دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات کا نچلی سطح پر منتقلی سے عوامی (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

مسائل تیزی سے حل ہوتے ہیں۔عامر انور قریشی کی تعنیاتی بطورچیئرمین ہیلتھ اینٹی کوائیکری کمیٹی خوش آئند ہے۔عامر انور قریشی کو چیرمین ہیلتھ اینٹی کوائیکری کمیٹی لگانا سمجھداری ہے کیونکہ یہ اس فیلڈ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔اسطرح کا ایک مسئلہ عطائیت ہے جو کہ انسان اور انسانیت کی دشمن ہے جگہ جگہ پر موجود عطائی ڈاکٹروں کی وجہ سے انسانی زندگی بہت سستی ہو چکی ہے یہ عطائی ڈاکٹرجن کے پاس ڈاکٹری کی کوی ڈگر نہیں ہوتی اور یہ مریضوں کو مناسب علاج نہ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اٹار دیتے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانا ضروری ہے۔اس موقع پر چیئرمین اینٹی کوائیکری ضلع ملتان عامر انور قریشی کہا کہ عطائیت کے خاتمے کے لیے ڈیلی کی بنا پر مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان کے بنائے ہوئے جعلی کلینک کو سیل کریں گئے۔اس موقع پر ملک شہزاد انجم، مرتضع اٹھنگل،عمیر افضل، شہریار بھٹہ، طارق خان، جمیل گجر، راشد قریشی، دلاور ناز، ڈاکٹر غلام یسین، ڈاکٹر وسیم رمزی ڈائریکٹرہیلتھ،ڈاکٹر تیمور، ڈاکٹر مبشر، ڈاکٹر صہیب، ڈاکٹر عبداللہ،ڈاکٹر غلام مرتضعے ودیگر نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -