پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،ٹھیکوں میں اختیارات کے ناجائزاستعمال کی انکوائری شروع

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،ٹھیکوں میں اختیارات کے ناجائزاستعمال کی انکوائری شروع

  

ملتان(وقائع نگار)ینٹی کرپشن ملتان نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ٹھیکوں میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایت پر انکوائری شروع کر دی ہے، ایکسین سمیت فریقین کو 17 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن کو دی گئی درخواست میں فہیم ا(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

ختر گل نے موقف اختیار کیا کہ شجاع آباد کے علاقے بستی محمد پور اور گنجی بستی میں ترقیاتی منصوبوں کی مالیت 11 کروڑ روپے کی تھی، جس کے ٹینڈر کھولنے گئے تو سب سے کم ریٹ اسلام کنسٹرکشن فرم نے دیا لیکن اختیارات کے ناجائز استعمال کر کے اس کمپنی کو ٹھیکے سے محروم رکھا گیا تو اس کمپنی نے شکایت کمیٹی کو درخواست دے دی، شکایت کمیٹی کی ہدایت کے باوجود پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے ریٹائرڈ ایکسین شیخ منیر کی فرم پراچہ کنسٹرکشن کو ٹھیکہ الاٹ کر دیا اور ادائیگی کر کے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا،جس پر اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کرتے ہوئے فریقین کو 17 ستمبر کو دفتر طلب کر لیا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -