ملک کو اس وقت معاشی مسائل سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے: بلیغ الرحمان 

ملک کو اس وقت معاشی مسائل سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے: بلیغ الرحمان 

  

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گورنر ہاؤس لاہور میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب ذکیہ شاہنواز، مہوش سلطانہ اورمیاں مرغوب احمد نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ ملک کو اس وقت معاشی مسائل سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اس وقت جو سب سے بڑا بحران ہے وہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہے(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے پورے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان بہن بھائیوں کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف تمام صوبائی حکومتوں اور اداروں کو ساتھ لے کر سیلاب متاثرین کی بحالی اور مدد کیلئے بھر پور طریقے سے کوششیں کررہے ہیں۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی کارکردگی،کام اورعوام الناس کی خدمت ہی اس کی پہچان ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انشا اللہ بہت جلد موجودہ حکومت ان تمام بحرانوں سے نمٹنے میں سرخروہوگی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اللہ کی مخلوق کیساتھ حسن اخلاق سے پیش آنا بہت اہم ہے۔انہوں نے ممبران صوبائی اسمبلی کو تاکید کی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں پارٹی پالیسی کے مطابق عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ تاجر اور صنعت کار کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری اور استحکام کیلئے وزیر اعظم اور ان کی پوری اقتصادی ٹیم جس یکسوئی سے کام کررہی ہے اس کے ملکی معیشت میں بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔دریں اثناء گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت حقیقی عوامی حکمرانی کا نام اور بہترین طرز حکومت ہے۔

بلیغ الرحمان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -