سید ہجویرؒ 

سید ہجویرؒ 

  

سرزمینِ پاک میں حق کی ضیا ہیں گنج بخشؒ

عامیوں اور عارفوں کے رہ نما ہیں گنج بخشؒ

بادشاہ و بے نوا ہیں جن سے یکساں فیض یاب

وہ امام اولیا و اصفیا ہیں گنج بخشؒ

ماضی و حال اور استقبال روشن جن سے ہیں 

ہر زمانے کے وہ کامل پیش وا ہیں گنج بخشؒ

جن کا کرتے ہیں سبھی اہلِ سلاسل احترام

اس زمیں میں قائد رشد و ہدیٰ ہیں گنج بخشؒ

قطب الارشاد اور باب الہند یہ شہر آپ سے

پیکر شرع و حقیقت آشنا ہیں گنج بخشؒ

علم و عرفاں کے خزانے حق نے بخشے آپ کو

فیض گستر ہیں، من اللہ، یوں بجا ہیں گنج بخشؒ

حفیظ تائب

مزید :

ایڈیشن 1 -