لاہور اسلام آباد موٹروے ٹوٹ پھوٹ کا شکار 

لاہور اسلام آباد موٹروے ٹوٹ پھوٹ کا شکار 
لاہور اسلام آباد موٹروے ٹوٹ پھوٹ کا شکار 

  

اسلام علیکم پارے دوستوں سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے اور ہم بھی یقینا اچھے ہی ہیں دوستوں گزشتہ دنوں پھر اسلام آباد  جانے کا اتفاق ہوا  اور اس بہانے موٹروے کی سیر کا بھی بہانہ بن گیا۔ جی دوستوں آپ کو تو پتہ ہی ہے موٹروے تو تحفہ خاص ہے پاکستانی شہریوں کے لئے اور یہ بھی بتا دیں کے یہ تحفہ خاص جو ہے وہ پاکستانی عوام کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف سے ملا اور یقینا آج کراچی تا خیبر ملک بھر میں بن چکی ہے اور یقینا موٹروے بنانے کا سہرا میاں نواز شریف کی حکومت کے سر پہ ہے اور یقینا موٹروے بننے سے یقینا ملکی ترقی کا سفر آگے بڑھا موٹروے  بننے سے عوام کو روزگار ملا اور تیز ترین سفر کا مٗوثر ذریعہ بھی میسر آیا اور یقینا موٹروے پہ جگہ جگہ دکانیں اور ہوٹلز بن گئے ہیں جو عوام کی سہولت کے لئے بنائی گئیں لیکن  موٹروے پہ سفر کرنے والے مسافروں کو موٹروے پہ بنے ہوٹل مہنگا اور ناقص کھانا بیچ رہے ہیں۔ دکاندار دگنی قیمت پہ اپنامال بیچ رہے ہیں لیکن انتظامیہ نے موٹروے ہوٹلز اور دکانداروں کو مہنگی اور منہ مانگے داموں پہ اشیاء  فروخت کرنے کی اجازت دے رکھی  ہے اور نا صرف یہ بلکہ تعمیر و ترقی کا شکار موٹروے جو ہے  لاہور سے اسلام آباد تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور ٹوٹ پھوٹ کا نظارہ گزشتہ دنوں ہم نے بھی اسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے پہ دیکھا اور واپس لاہور آتے ہوئے بھی موٹروے کو جگہ جگہ سے ٹوڑ پھوڑ کا شکار پایا۔یہ بھی بتا دیں کے ٹوٹی سڑک  پہ سفر کرتے عوام کو بھی پریشانی ہوتی ہے  یقینا حیرت ہوئی کہ موٹروے پہ فی گاڑی ہزار روپیہ ٹول ٹیکس  وصول کی جا رہی ہے بس ٹرک ویگنوں کی الگ فیس وصولی کی جاتی ہے۔ لیکن ٹیکسوں کی بھاری وصولی کے باوجود بھی موٹرے جیسی اہم شاہراہ کی مرمت میں تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں جو کہ یقینا انتہائی افسوسناک بات ہے اور حکومت کا کام ہے کہ جلد از جلد عوامی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد از جلد موٹروے  پہ تعمیری کام مکمل کرے تاکہ عوام کی پریشانی دور ہو سکے۔ تو فی الحال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا۔

مزید :

رائے -کالم -