نشتر کالونی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکوہلاک، 2فرار

نشتر کالونی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکوہلاک، 2فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 50سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے، پولیس نے مرنے والے ڈاکو کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی پولیس اعظم چوک کے قریب ناکے پر بغیر نمبر پلیٹ مشکوک افراد کو روکا تو انھوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس کی کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر مارا گیا جبکہ اس کے دو نامعلوم ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مرنے والے ڈاکو کی شناخت نوید ولد صفدر سکنہ باگڑیاں پنڈ سے ہوئی جو 50 سے زیادہ رابری کی وارداتوں میں ملوث تھا پولیس نے اس سے گن پوائینٹ پہ چھینی گئی موٹر سائیکل ایک عدد پسٹل اور گن پوائینٹ پہ چھینا گیا پرس برآمد کر کے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے دو فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -