پبلک سرونٹ کا بیج لگانے سے متعلق درخواست پر وکلاء بحث کیلئے طلب

 پبلک سرونٹ کا بیج لگانے سے متعلق درخواست پر وکلاء بحث کیلئے طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے پنجاب پولیس کی وردی پر پبلک سرونٹ کا بیج لگانے سے متعلق دائردرخواست پر اے آئی جی لیگل کی جانب سے جواب داخل کروانے پرمزید سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کوبحث کے لئے طلب کر لیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج شہباز احمد نے درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت عدالتی حکم پر اے آئی جی لیگل پنجاب نے جواب داخل کرایا جس پر عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو جواب کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی درخواست گزار یاسین عبدالناصر کے وکیل کاموقف ہے کہ پنجاب پولیس کا عوام کے ساتھ رویہ ہتک آمیز ہے،پولیس رویے کے باعث ہزاروں واقعات درج نہیں ہو پاتے،پولیس رویے میں تبدیلی کے لیے آئی جی کو خط لکھا،مگر اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا گیا پولیس کی ساکھ بحال کرنے لیے وردی تبدیل کی گئی،وردی تبدیلی پر ایک ارب دس کروڑ روپے لاگت آئی،وردی تبدیلی کے باوجود پولیس کی کارکردگی اور رویوں میں تبدیلی نہیں ائی،عدالت سے استدعاہے کہ پولیس کی وردی پر پبلک سرونٹ کا بیج لگانے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -