توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان‘ تحریک لبیک کے 16 کارکنان بری

توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان‘ تحریک لبیک کے 16 کارکنان بری

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹرنے توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں تحریک لبیک کے16کارکنان کوبری کر دیا،رہا ہونیوالے ملزمان میں فیض احمد،احسان ظفر باجوہ،ذیشان ظفر باجوہ،محمد عرفان،دانش احمد،محمد نعیم،محمد عمران ودیگرشامل ہیں،فاضل جج نے قراردیا کہ ملزمان کے خلاف پراسیکیوشن الزامات ثابت نہیں کر سکی،جس پر انہیں بری کیاجاتاہے،ملزمان کیخلاف 2021 میں تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج ہواتھا،تحریک لیبک کے وکیل سلیم کھوکھر،اسری چودھری ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

مزید :

علاقائی -