عدالت نے نیشنل ہائی وے کرپشن کیس نیب کوواپس بھجوا دیا  

عدالت نے نیشنل ہائی وے کرپشن کیس نیب کوواپس بھجوا دیا  

  

لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے نیشنل ہائی وے کرپشن کیس نیب کوواپس بھجوا دیا ،عدالت نے قراردیا کہ یہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں رہا، نئے آرڈیننس کے تحت احتساب عدالت500 ملین روپے سے کم رقم کی خورد برد کا کیس نہیں سن سکتی، کیس کو متعلقہ عدالت میں بھجوایا جائے، عدالت میں ریفرنس میں ملزموں کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی،دوران سماعت سابق لینڈ ایکوزیشن کلکٹر نوید مراد و دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔

ملزموں پر قومی خزانے کو 60 ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا

نیب کے ریفرنس کے مطابق ملزموں نے بہاولپور سے رحیم یار خان روڈ توسیعی منصوبے کی بوگس ادائیگیاں کیں۔

مزید :

علاقائی -