کانسٹیبل قتل کیس‘ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذاتی حیثیت میں طلب

کانسٹیبل قتل کیس‘ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذاتی حیثیت میں طلب

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ماڈل ٹاؤن میں کانسٹیبل کمال احمد کو شہید کرنے کے کیس پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوی، دوران سماعت تفتیشی رپورٹ غیرتسلی بخش ہونے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا عدالت نے ملزم کی درخواست پر مدعی کے وکلا ء سے دلائل بھی طلب کرلئے،گزشتہ روز مقتول کانسٹیبل کی بیوہ اور بھائی پیروی کیلئے عدالت میں پیش ہوئے مقتول کے اہلخانہ کی جانب سے وکیل کرنے کے لئے مہلت کی استدعا کی،ملزم عکرمہ بخاری نے بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کررکھی ہے، ملزم عکرمہ بخاری کا والد ساجد حسین بخاری ضمانت پر ہے،ملزم کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کررکھے ہیں،ماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزمان کے خلاف چالان جمع کروا رکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -