شہری لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم

      شہری لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم

  

        لا ہو ر (کرائم رپورٹر)ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے میں  انعام الحق نامی کے گھر سے 40تولے سونا، اور 5لاکھ کیش  چوری،   ہڈیارہ کے علاقے میں چور حویلی کے تالے توڑ کرکل مالیت 29لاکھ 60ہزار مالیت کی 4ایل ای ڈیز، 3پنکھے، 10تولے سونا، 15لاکھ نقدی اور 125موٹرسائیکل، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں  چور مشہور کمپنی کے دفتر کے تالے توڑ کر 50لاکھ روپے کیش، کاہنہ کے علاقے میں ڈاکو عثمان کے گھر گھس کر  18لاکھ روپے نقدی، 4تولے سونا، گھڑیا ں، کار، 7مسلح ڈاکو اسلم کے گھر گھس کر  سیف کے تالے توڑ کر 27لاکھ روپے، 13تولے سونا اور 2موبائل فون،شاہدرہ کے علاقے میں  ڈاکو شہباز کے گودام میں گھس کر  6لاکھ مالیت کے خشک دودھ کی بوریاں، موٹرسائیکل، نولکھا کے علاقے میں   شفیق اینڈ سنز کے منیجر سے اسلحہ کے زور پر 15لاکھ روپے، کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکو بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے کامل رضا سے گن پوائنٹ پر 5لاکھ روپے،شاہدرہ کے علاقے میں ڈاکو طلحہ سے 5ہزار   اور موبائل ، ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈاکو  علی کونین سے 1لاکھ روپے اور موبائل، ہئیر کے علاقے ڈاکو ظہیر سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، نواب ٹاؤن  میں ڈاکو محمد داؤد سے 35ہزار روپے اور موبائل ، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو شاہد سے 15ہزار روپے او رموبائل، کاہنہ میں ڈاکو احسان سے  2لاکھ روپے اور موبائل ، فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈاکو ارشد سے  50ہزار روپے اور موبائل ، نشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکو طارق سے 40ہزار روپے او رموبائل، کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکو  ساجد سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل ، کاہنہ میں ڈاکو  اسلام سے 60ہزار روپے اور موبائل ، لوئر مال کے علاقے میں ڈاکو  18ہزار روپے اور موبائل، مستی گیٹ کے علاقے میں ڈاکو وقاص سے 2لاکھ 50ہزار روپے او موبائل ، نواں کوٹ کے علاقے میں ڈاکو سلطان سے 20ہزار روپے او موبائل، ٹبی سٹی کے علاقے میں ڈاکو نوید سے 25ہزار روپے او موبائل، لاری اڈا کے علاقے میں ڈاکو اسلحہ کے زور پر فیضان سے پرس اور موبائل فون، نواب ٹاؤن کے علاقے مین ڈاکو اسلحہ کے زور پر شبیر سے 27ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر 58ہزار 6سو روپے او رموبائل فون،چوہنگ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر حمزہ سے موٹرسائیکل ، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ مصطفی ٹاؤن سے کار، ملت پارک، لاری اڈا، شادمان گڑھی شاہو اور اقبال ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -