پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی‘بہترین کارکردگی پر تقریب تقسیم انعامات
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیوالے افسران کیلئے تقریب تقسیم انعامات ہوئی تقریب میں چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان،آپریشن کمانڈر محمد عاصم جسرا سمیت شفٹ کمانڈرز ڈی ایس پیز شریک ہوئے۔ عمدہ کارکردگی دکھانے والے مختلف شعبوں کے59قابل افسران میں اسنادوکیش انعامات تقسیم کیے گئے۔انعامات وصول کرنیوالوں میں 53مرد اور 6خواتین پولیس کمیونیکیشن افسران شامل تھیں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے پولیس کمیونیکیشن آفیسرز جن میں آپریشن اینڈ مانیٹرنگ، الیکٹرانک ٹکٹنگ،میڈیامینجمنٹ، ایمرجنسی کنٹرول سینٹر،ڈسپیچ کنٹرول،الیکٹرانک ڈیٹا انالیسز،ویڈیو کنٹرول سینٹرزاور ایمرجنسی پکار15کے بہتر ین آفیسرز کواسناد اورکیش انعامات دئیے گئے۔
اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسرمحمد کامران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا تمام عملہ عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ سپیشل ٹاسک پر کام کرنے والے پولیس کمیونیکیشن افسران کو بھی انعام دیا جائیگا ان کا مزید کہناتھا کہ اسنادو انعامات کارکردگی کے نعم البدل نہیں مقصد افسران کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔