امدادی کیمپ سے رقم خورد برد کرنے والے 2 ملزمان گرفتار 

امدادی کیمپ سے رقم خورد برد کرنے والے 2 ملزمان گرفتار 

  

لا ہو ر (کرائم رپورٹر)ڈولفن پولیس نے ماڈل ٹاو ن آر او کے قریب قائم امدادی کیمپ سے رقم خورد برد کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دئیے ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ماڈل ٹاؤ ن راؤنڈ آباؤ ٹ کے قریب امدادی کیمپ لگا ہوا ہے ملزمان مرتضی اور علی شہریوں کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے پیش کی گئی رقم چوری کر رہے تھے ڈولفن ٹیم نے 15 کی کال پر ریسپانس کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 26000 روپے نقدی برآمدکر کے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے کردیا۔ 

مزید :

علاقائی -