ملت پارٹ پولیس کی کارروائی، مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

ملت پارٹ پولیس کی کارروائی، مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) انویسٹی گیشن پولیس تھانہ ملت پارک نے فائرنگ، ڈکیتی اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر محسن عرف لما گرفتار کرلیا۔ملزم کی چند روز قبل مقامی تاجر کے گھر پر بھتہ لینے کے لیے فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ملزم تھانہ ملت پارک پولیس کو 05 مقدمات بھی مطلوب تھا۔

مزید :

علاقائی -