طالبعلم ہمارا مستقبل‘روڈ سیفٹی کے حوالے سے موٹروے پولیس کے سفیر، شہباز عالم 

طالبعلم ہمارا مستقبل‘روڈ سیفٹی کے حوالے سے موٹروے پولیس کے سفیر، شہباز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آج کے نوجوان طالب علم ہمارا مستقبل اورروڈ سیفٹی کے حوالے سے موٹروے پولیس کے سفیر ہیں ان خیالات کا اظہار سیکٹر کمانڈر شہباز عالم نے موٹروے پولیس سنٹرل ون کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ ایک روڑ سیفٹی سیشن میں طلبہ کی کشیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہیڈ آف جینڈر اسٹڈیز پروفیسر رعنا ملک، اسسٹنٹ پروفیسر قیصر خالد، اٹلس ہنڈا سیفٹی مینجرمحمد حسنین، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ریاض احمد خاں اور موٹروے پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یورسٹی جینڈر اسٹڈیز کے ڈیپارٹمننٹ میں موٹروے پولیس کی جانب سے ایک روڑ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکٹر کمانڈر سنٹرل ون شہباز عالم نے طلبہ کو بتایا گیا کہ حادثات ایک عالمی چیلنج ہیں کیونکہ ہر سال لاکھوں لوگ حادثات میں اپنی جان گنوائبیٹھتے ہیں اور کسی بھی بیماری کی صورت میں ہونے والی اموات میں روڑ حادثات آٹھویں نمبر پر ہے اور اگر حادثات کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2030 تک یہ موت کی پانچویں بڑی وجہ بن جائے گی۔روڑ سیفٹی سیشن کے شرکائکو مزید بتایا گیا کہ روڑ حادثات پانچ سے لیکر اُنتیس سال تک کے نوجوانوں میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ یونیورسٹی طلبہ کو روڑ سیفٹی کے حوالے سے مختلف وڈیوز بھی دکھائی گئیں اور ان کو سیفٹی اقدامات اور ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی دی گئی۔ روڑ سیفٹی سیشن میں اٹلس ہنڈا کے سیفٹی مینجر محمد حسنین کی طرف سے طلبہ کو بالخوص ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی اہمیت بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ موٹرسائیکل سے ہونے والے حادثات میں اموات کل اموات کا اٹھائیس فیصد ہے اس لئے ہیلمٹ کا استمعال انتہائی ضروری ہے یونیورسٹی انتظامیہ نے سیکٹر کمانڈر شہباز عالم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے طلبہ کو روڑ سیفٹی کے حوالے سے انتہائی اہم معلومات فراہم کیں اور اس عظم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے پروگرامز میں موٹروے پولیس کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

مزید :

علاقائی -