رائے ونڈ کے علاقے میں 3 سالہ بچہ جوہڑ میں گر کر جاں بحق
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) رائے ونڈ کے علاقے میں 3 سالہ بچہ جوہڑ میں گر کر جاں بحق ہوگیا، ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی نعش کو نکال لیا ورثاء کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی بتایاگیاہے کہ رائے ونڈ کے علاقہ میں گھر سے تین سالہ محمد احمد چیز لینے قریبی دکان پر گیا بعد میں محمد احمد گھر نہ پہنچا جس پر ورثاء نے پولیس کو اطلاع دی اہل علاقہ نے بچے کی لاش گندے جوہڑ میں تیرتی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر گندے پانی کے جوہڑ سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دی اے ایس پی رائے ونڈ سٹی نے بچے کی اچانک موت پر پولیس کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔