5افسران کے تقروتبادلے‘اضافی چارج دینے کے احکامات  جاری 

5افسران کے تقروتبادلے‘اضافی چارج دینے کے احکامات  جاری 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب حکومت نے پانچ افسران کے تقروتبادلے اور اضافی چارج دینے کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 21 کے آفیسر ایڈیشنل آئی جی اسٹبلشمنٹ پنجاب بی اے ناصر کو ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے عہدہ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ محمد رضوان شریف کو تبدیل کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے، ایڈیشنل سیکرٹری پراپرٹی محکمہ کوآپریٹو عبدالرؤف کو تبدیل کر کے سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ،ڈائریکٹر (ایڈمن) پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن محمد تنویر ماجد کو ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ جبکہ یہاں تعینات خضر حیات کو ڈائریکٹر (ایڈمن) پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن تعینات کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -